29 مئی بروزجمعرات کو کعبہ معظمہ کو غسل دیا گیا

غسل کے دوران کعبتہ اللہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب سے کھجور کے پتوں اور ہاتھوں سے دھویا گیا۔ غسل کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا رہا اور وہاں موجود ہزاروں معتمرین اور اہلکاروں نے اللہ کے گھر کو اندر سے دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔  واضح رہے کہ ہر سال خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو رمضان کی آمد سے پہلے اور نئے ہجری سال کے آغاز پر غسل دیا جاتا ہے۔

حرم مکی میں مائیک کی تبدیلی


حرم مکی میں پرانا مائیک
 نیا مائیک منظوری کے دوران

مسجد النبوی الشریف علیہ صلاۃ والسلام میں تختیوں کی تبدیلی

بغیر تختیوں کے المواجھہ الشریف علیہ صلاۃ والتسلیم
پرانی تختیاں
نئی تختیاں



کعبہ مشرفہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قائم کردہ بیت اللہ بغیر چھت کےایک مستطیل نما عمارت تھی جس کےدونوں طرف دروازے کھلے تھےجو سطح زمین کےبرابر تھےجن سےہر خاص و عام کو گذرنےکی اجازت تھی۔ اس کی تعمیر میں 5 پہاڑوں کےپتھر استعمال ہوئےتھےجبکہ اس کی بنیادوں میں آج بھی وہی پتھر ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےرکھےتھے۔ خانہ خدا کا یہ انداز صدیوں تک رہا تاوقتیکہ قریش نے 604ء میں اپنےمالی مفادات کےتحفظ کےلئےاس میں تبدیلی کردی کیونکہ زائرین جو نذر و نیاز اندر رکھتےتھےوہ چوری ہوجاتی تھیں۔

مسجدحرام مکی

مسجدحرام جزیرہ نما عرب کےشہر مکہ مکرمہ میں واقع ہے جو سطح سمندر سے 330 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، مسجدحرام کی تعمیری تاریخ عہد حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہم السلام سےتعلق رکھتی ہے۔ مسجد حرام کےدرمیان میں بیت اللہ واقع ہےجس کی طرف رخ کرکےدنیا بھر کےمسلمان دن میں 5 مرتبہ نماز ادا کرتےہیں۔ بیرونی و اندرونی مقام عبادات کو ملاکر مسجد حرام کا کل رقبہ 40 لاکھ 8 ہزار 20 مربع میٹر ہےاور حج کےدوران اس میں 40 لاکھ 20 ہزار افراد سماسکتےہیں۔