مسجد دارسعد بن خیثمہ رضی اللہ تعالی عنہ

بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری کی فضیلت


اس دربار کی حاضری کے لئے مچلتے جذبات، دھڑکتے دلوں اور برستی آنکھوں کے ساتھ کشاں کشاں اپنے آقا و مولا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں بصد ادب و احترام حاضر ہوتے ہیں۔ یہی عشاق کے دلوں کا حج ہوتا ہے۔

حجاز ریلوے لائن اور سلطنتِ عثمانیہ

عالمی جنگ اول کے دوران سلطنت عثمانیہ کا مدینہ منورہ کے لیے ریل کا منصوبہ ۔ یہ تصویر فخری پاشا نے لی ہے جو اس وقت اس میں سفر کر رہے تھے 

مدینہ منورہ کے مبارک نام


مدینہ منورہ کی مبارک کجھوریں

مکہ مکرمہ

تاریخ مدینہ


مدینہ منورہ کے تاریخ نگاروں کی رائے ہے کہ اس شہر کو جس نے بسایا اس کا نام یثرب تھا جو حضرت نوح علیہ السلام کے پوتوں میں چھٹی یا آٹھویں نسل سے تھا, اس کا قبیلہ عبیل نام سے معروف تھا. مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ لوگوں نے انفرادی واجتماعی طور پر اس بستی کا رخ کیا, قوم عمالیق کے لوگ بھی آئے جنہوں نے اس بستی کو زراعتی بستی بنایا او ر کامیاب طریقہ پر کاشت کاری کی.

فضائل مدینہ منورہ




مدینہ منورہ کائنات ارض و سماوات کا وہ نگینہ ہے، جہاں ہر لمحہ آسمان سے رحمت کی رم جھم برستی رہتی ہے، ساکنانِ مدینہ سائبان کرم میں رہتے ہیں اہل مدینہ کو مدینہ کا شہری ہونے کے باعث بے پناہ فضیلت حاصل ہے۔ یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جن کے شب و روز کا ہر لمحہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادرِ رحمت کے سائے میں گزرتا ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں کا حصار انہیں اپنے دامنِ عطاء
 و بخشش میں چھپا لیتا ہے۔ اہل مدینہ کو بتقاضائے بشریت اگر کوئی مصیبت یا تکلیف پہنچتی ہے اور وہ اس پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حرف شکوہ زبان پر نہیں آنے دیتے تو ایسے اہل مدینہ کے بارے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :