مسجد دارسعد بن خیثمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ گھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے قبل ہی اسلام کا مرکز بن گیا۔ حضرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہما کبھی کبھی اس میں نماز جمعہ بھی پڑھ لیتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے آئے تو حضرت کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا کے مکان میں قیام فرمایا اور اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر تشریف لاتے جو مسجد قباء کے جنوب مغربی کونے میں تھا اسی نسبت سے وہاں بعد میں مسجد بنا دی گئی جو جدید توسیع میں مسجد قباء میں شامل کر دی گئی
غزوہ بدر کے موقعہ پر حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ اور انکے والد حضرت خیثمہ رضی اللہ تعالی عنہ میں قرعہ اندازی کی گئی کہ دونوں میں سے کون جہاد پر جائے گا؟ صاحبزادہ سعد رضی اللہ تعالی عنہ کا نام نکلا تو والد محترم کہنے لگے بیٹا اپنی جگہ مجھے جانے دو بیٹے نے عرض کیا ابا محترم اگر جنت کے علاوہ کسی اور چیز کا معاملہ ہوتا تو میں ایسا کر لیتا۔ الغرض حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور مقام شہادت سے سرفراز ہوئے اور ان کے والد حضرت خیثمہ رضی اللہ تعالی عنہ غزوہ احد میں شریک ہوئے اور مقام شہادت پر سرفراز ہو کر انکی تمنا شہادت بھی پوری ہوئی
رسول اللہ ﷺ کا قیام دارِ کلثوم بن ہدم میں تھا۔ دار سعد بن خیثمہ صحابہ کے ساتھ نشستوں کے لیے مخصوص تھا کیونکۃ حضرت سعد کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی تھی۔ مسجد قبا کلثون بن ہدم کی اس زمین پر بنائیگئیجو ان کے گھر کے ساتھ تھی اور جس میں وہ کھجوریں سکھاتے تھے۔ واللہ اعلم با الصواب
جواب دیںحذف کریں