ثنیَّۃ الوداع



ثنیَّۃ: اس راستہ کو کہا جاتاہے جو پہاڑ کی طرف جاتا ہو, یا وہ راستہ جو پہاڑوں سے ہوکر گذرتا ہو, یعنی پہاڑی راستہ.
(اصطلاحِ عرب میں ثنیَّہ اس جگہ کو کہتے ہیں جو جگہ آبادی سے باہر ہوتی ہے اور وہاں تک پہنچ کر کسی مہمان کو رخصت کیا جاتا ہے, یا کسی آنے والے کا استقبال کیا جاتاہے).
مدینہ منورہ میں ثنیَّات کئی ہیں جن میں سے مشہور تین ہیں:
پہلی: محلَّہ شامیۃ کی ثنیَّۃ الوداع ہے, جو سب سے زیادہ مشہور ہے, اس کا محل وقوع سرنگ سے سلطانہ روڈ پر نکلتے وقت داہنی سمت میں جہاں سے سلطانہ اور شہداء روڈ الگ الگ ہوتے ہیں, مسجد نبوی سے اس کی دوری ایک کیلو میٹر سے کم ہی ہے.
دوسری ثنیّہ: مدینہ منورہ کے جنوب میں قباء کو جاتے وقت پرانے قلعہ سے شمال مشرق میں, یہ مسجد جمعہ سے قریب ہے اور مسجد نبوی سے تقریباً تین کیلو میٹر کی مسافت پر ہے, جو شخص بھی مکہ مکرمہ جانا چاہتا وہ یہاں سے ہوکر گذرتا.
تیسری ثنیَّہ: یہ ثنیَّہ پرانے مکہ وبدر روڈ پر ہے, یہ ان سیڑھیوں کے پاس ہے جہاں  سےبئر عروہ کو اترتے ہیں, اس طرف سے جو مکہ مکرمہ کو جاتا وہ یہاں سے ہوکر گذرتا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں